اوٹاوا،16نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)کینیڈا کے 89سالہ شخص ان دنوں ملکی ذرائع ابلاغ پر چھائے ہوئے ہیں۔ انھوں نے اپنی قبر خود کھودی ہے۔جمی کیکہیم نے سی بی سی نیوز کو بتایا کہ انھیں 'کھدائی پسند ہے۔ انھوں نے کہا کہ انھیں اپنے اس ذاتی پراجکیٹ پر فخر ہے۔کیکہیم تعمیراتی شعبے سے وابستہ ہیں اور وہ گذشتہ 60برسوس سے قبریں اور خندقیں کھود رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ 'ایک دن میں نے سوچا کہ میں 90سال کا ہونے والا ہوں اور مجھے اپنے لیے بھی قبر کھود لینی چاہیے۔کیکہیم اچھی صحت کے مالک ہیں اور وہ ایک روز میں 90برس کے ہو نے والے ہیں۔مجھے کھدائی کرنے سے محبت ہے۔ یہ ایک ایسی چیز ہے جو میری نظام میں موجود ہے اور اس کام کے لیے پیسوں کی اہمیت نہیں ہے اور یہ بھی اہم نہیں ہے کہ میں کیا کھود رہا ہوں۔ بس میں کھدائی کرنا چاہتا ہوں۔انھوں نے بتایا کہ وہ ہفتے کے بیشتر دن کام کرتے ہیں اور ابھی تک وہی مشین استعمال کر رہے ہیں جو انھوں نے 45برس پہلے خریدی تھی۔انھوں نے بتایا کہ مجھے اپنی قبر خود کھودنے سے پہلے اپنی خاندان کو سمجھانا پڑا۔ میرے لیے قبر کھودنا بھی کوئی مختلف کام نہیں تھا یہ تو معمول کی بات ہے۔ میں نے کئی قبریں کھودی ہیں۔جمی کا کہنا ہے کہ میں پہلے پادری سے ملا اور اُس کے بعد میں نے پیمائش کی۔جمی کہتے ہیں کہ انھیں امید ہے کہ علاقائی روایات کے مطابق ہی دفنایا جائے گا جس میں لکڑی کے ڈبے میں بند کر کے قبر میں رکھا جاتا ہے۔مقامی گرجا گھر میں کے تعمیراتی اُمور پر مامور ایرک گلینٹ کا کہنا ہے کہ انھوں نے اس سے پہلے کبھی ایسا ہوتا نہیں دیکھا۔